بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ:
- امریکہ کی متعدد ریاستوں کے پٹرول پمپوں میں ایندھن کے ذخائر کی نگرانی کرنے والے نظامات سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
- ہیکرز نے "خودکار فیول ٹینک گیجنگ سسٹمز" (ATG) سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سسٹمز میں دراندازی کر دی، جو بغیر پاس ورڈ کے تحفظ کے، انٹرنیٹ سے متصل تھے۔
اس دراندازی نے انہیں بعض صورتوں میں ٹینکوں کے مانیٹر پر دکھائی جانے والی اعداد و شمار میں ردوبدل کرنے کا امکان فراہم کیا، حالانکہ ٹینکوں کے اندر ایندھن کی اصل مقدار میں کسی تبدیلی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
اگرچہ بھی تک ان دراندازیوں سے ہونے والے کسی نقصان یا عملی ضرر کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم ان حملوں نے اپنی حساس نوعیت کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔
نجی شعبے کے ماہرین اور امریکی حکام کے مطابق، نظری طور پر ان سسٹمز تک رسائی ہیکرز کو یہ موقع دے سکتی ہے کہ وہ گیس یا پٹرول کے حقیقی رساؤ (leakage) کو نگرانی کے نظاموں سے چھپا دیں۔
تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ ہیکرز نے بہت کم ڈیجیٹل فرانزک شواہد اپنے پیچھے چھوڑے ہیں چنانچہ شواہد کم ہونے کی وجہ سے، امریکی حکومت، شاید کبھی بھی پورے یقین کے ساتھ اصل عامل کی نشاندہی نہ کر سکے۔
امریکی حکام نے ایران سے منسلک ہیکرز پر ان حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایندھن کے ٹینکوں کی پیمائش کرنے والے نظاموں کو نشانہ بنانے میں ایران کا سابقہ ریکارڈ، اس ملک کو پہلا مشتبہ ملک قرار دینے کی بڑی وجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ